روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے ذیلی ادارے "مركز علومِ القرآن وتفسيره وطبعه" نے [الدائرة الاصطفائية الثانية {أبو الفضل العباس أنموذجاً}] کے نام سے ایک نئی کتاب شائع کی ہے کہ جس میں حضرت عباس علیہ السلام کے اُن فضائل و مناقب کے بارے میں گفتگو کی گئی ہے کہ جن کا ذکر عام طور پر نہیں ہوتا۔
اس کتاب میں آيت الله شيخ محمد سند (دام برکاتہ) کے اُن دروس و تقاریر کو کتابی شکل دی گئی ہے کہ انھوں نے روضہ مبارک حضرت عباس(ع) میں خدا کی برگزیدہ شخصیات کے بارے میں دیے تھے کہ جن میں چہاردہ معصومین(ع) کے بعد سرفہرست شخصیت حضرت عباس(ع) ہیں۔
آيت الله شيخ محمد سند نے اپنے دروس میں بالکل منفرد انداز میں ناقابل تردید ادلہ کے ساتھ حضرت عباس علیہ السلام کے فضائل و مناقب کے بارے میں انتہائی معلوماتی گفتگو کی، ان دروس میں نجف اور کربلا کے حوزہ علمیہ کے طلباء کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔