قرآن علمی کمپلیکس عراقی یونیورسٹی کے طلباء کے لیےڈائیلاگ سیشنز کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام سے منسلک قرآن علمی کمپلیکس تعلیمی سال 2025–2026ء کے لیے عراقی یونیورسٹی کے طلباء کے لیے قرآنی پروجیکٹ کے چھٹے ایڈیشن کے ضمن میں ڈائیلاگ سیشنز کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔

یہ ڈائیلاگ سیشنز علمی کمپلیکس سے منسلک قرآن انسٹی ٹیوٹ نجف اشرف کے زیر اہتمام نجف اور کوفہ کی فرات الاوسط یونیورسٹی کے ہاسٹل میں منعقد کئے جا رہے ہیں۔ یہ سیشنز نوجوانوں کے لیے اعلی دینی قیادت کی ہدایات پر مرکوز ہیں۔

انسٹی ٹیوٹ میں قرآنی سرگرمیوں کے یونٹ کے سربراہ جناب فضل عباس نے بتایا کہ ادارہ نجف اور کوفہ کی فرات الاوسط یونیورسٹی میں قرآنی ڈائیلاگ سیشنز کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔ سیشن کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا، جس کے بعد دعائے توسل کی پڑھی گئی۔

انہوں نے مزید کہا کہ شیخ اسامہ الفضلی اور شیخ عمار الجبوری کے دو تعلیمی لیکچرز بی ان سیشنز کا اہم حصہ تھے۔ یہ لیکچرز اعلی دینی قیادت کی جانب سے نوجوانوں کے لیے چوتھی ہدایت سے متعلق تھے۔ ان سیشنز میں 250 طلباء شریک تھے۔

انہوں نے کہا کہ چوتھی ہدایت نوجوانوں کو فضائل کی عملی پیروی پر عمل کرنے کی ترغیب دیتی ہے، جیسے خود احتسابی، عفت، صداقت، صلۂ رحم، امانت داری، وفاداری، حق پر استقامت، بلند اخلاقیات اور برائیوں سے اجتناب؛ جن میں تعصب، جلدی غصہ، فاسد مشغلے، ریاکاری، فضول خرچی، ظلم، صبر کی کمی، کمزوروں کو نقصان پہنچانا اور مال ضائع کرنا شامل ہیں، کی تاکید کرتی ہے۔"

قرآن علمی کمپلیکس اس قرآنی منصوبے کے ذریعے عراقی جامعات میں ثقافتِ ثقلین کو عام کرنے، قرآنی شعور کو فروغ دینے اور ایک باایمان، علم و معرفت سے مزین نوجوان نسل کی تشکیل میں اپنا کردار ادا کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: