روضۂ امام حسین(ع) اور روضۂ حضرت عباس(ع) کے خدام کا جناب ام البنین(ع) کے یوم وفات جلوس عزاء

جناب ام البنین(ع) کے یوم وفات کے احیاء کے لیے روضۂ مبارک امام حسین(ع) اور روضۂ مبارک حضرت عباس(ع) کے خدام نے مشترکہ جلوس عزاء برآمد کیا اور دونوں روضات مقدسہ میں پرسہ پیش کیا۔

اس ماتمی جلوس میں روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی مجلس ادارہ کے اراکین سید لیث موسوی، ڈاکٹر عباس ددہ موسوی اور کاظم عبادہ سمیت دونوں روضات مقدسہ کے خدام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

یہ جلوس عزاء روضہ مبارک امام حسین(ع) کے صحن سے برآمد ہوا، بین الحرمین سے گزرتا ہوا روضہ مبارک حضرت عباس(ع) میں پہنچ کر اختتام پذیر ہو گیا جہاں عزاداروں نے ماتم و نوحہ خوانی کے ذریعے حضرت عباس(ع) کو ان کی والدہ کی وفات پہ پرسہ پیش کیا۔

واضح رہے کہ دونوں روضات مقدسہ کے خدام ہر سال حضرت ام البنین(ع) کے یوم وفات کا احیاء نہایت عقیدت سے کرتے ہیں اور اس موقع پر مشترکہ جلوس عزاء برآمد کرتے ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: