روضہ مبارک حضرت عباس (ع) نے تیسرے بین الاقوامی العمید ایوارڈ برائے مقابلۂ تلاوت قرآن کے لیے آن لائن رجسٹریشن فارم جاری کر دیا ہے۔
یہ بین الاقوامی مقابلہ روضہ مبارک کے قرآن علمی کمپلکس کی جانب سے منعقد کیا جا رہا ہے، جس میں مختلف ممالک سے ممتاز قرّاء کی شرکت متوقع ہے۔
رجسٹریشن کے لیے درج ذیل لنک فراہم کیا گیا ہے:
https://alkafeel.net/DeansAward
مزید معلومات کے لیے واٹس ایپ اور ٹیلیگرام پر درج ذیل نمبر پر رابطہ کیا جا سکتا ہے:
009647760005311
یہ مقابلہ روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی جانب سے قرآنی ثقافت کے فروغ میں اہم کردار ادا کرتا ہے، جو فرد اور معاشرے کی اصلاح کا مضبوط اور روشن راستہ ہے۔ امسال اس کے تیسرے ایڈیشن میں عرب، ایشیائی اور افریقی ممالک کے معروف قرّاء کی شرکت متوقع ہے۔
