مینٹیننس اینڈ انجینئرنگ کنسٹرکشن ڈیپارٹمنٹ نے صحن باب قبلہ میں موجود بجلی کے کھمبوں کو ہٹانے کا کام شروع کر دیا ہے۔

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے مینٹیننس اینڈ انجینئرنگ کنسٹرکشن ڈیپارٹمنٹ نے صحن باب قبلہ میں موجود بجلی کے کھمبوں کو ہٹانے کا کام شروع کر دیا ہے۔

مینٹیننس اینڈ انجینئرنگ کنسٹرکشن ڈیپارٹمنٹ کے الیکٹریکل ڈویژن کے جناب عقیل عیسیٰ کاظم نے بتایا، "ہمارے عملے نے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے باب قبلہ کی طرف جانے والی سڑک پر موجود روشنی کے کھمبوں کو ہٹانا شروع کر دیا ہے اور انہیں نجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ کی ہدایات کے مطابق دوسری طرف منتقل کرنا شروع کر دیا ہے۔"

انہوں نے مزید کہا، "یہ اقدامات صحن باب قبلہ اور سراداب کے منصوبے کو مکمل کرنے کے لئےکیے جا رہے ہیں، جو کربلا میں روضہ مبارک کے افقی توسیع کے اہم ترین اور سب سے بڑے منصوبوں میں سے ایک ہے۔"
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: