الکفیل میوزیم کے وفد کا نئے مصادر کے حصول کے لیے عراق انٹرنیشنل بُک فیئر کا وزٹ

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے الکفیل عجائب گھر برائے نوادرات و مخطوطات کے ایک وفد نے عراق انٹرنیشنل بُک فیئر کا دورہ کیا، تاکہ میوزیم اور اس سے متعلق علوم پر مشتمل نئی علمی و تحقیقی کتابوں کو خریدا جا سکے۔

الکفیل میوزیم کے معاون سربراہ ڈاکٹر شوقی موسوی نے بتایا کہ اس دورے کا بنیادی مقصد ایسی منتخب علمی و تراثی کتب کی خریداری ہے جو میوزیم اور آثار قدیمہ کے شعبے سے متعلق ہوں، اور جو محققین، طلباء اور فنونِ اسلامی و علمِ آثار کے مطالعات میں دلچسپی رکھنے والوں کے لیے اہم مراجع کی حیثیت رکھتی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ دورہ اور کتب کے حصول کا عمل میوزیم کے علمی و تحقیقی ڈھانچے کو مضبوط بنانے، اس کی نوادرات و مخطوطات سے متعلق خصوصی مطالعات کی معاونت کرنے، اور جدید ترین علمی مصادر و جرائد فراہم کرنے کی کڑی ہے۔ اس اقدام سے میوزیم کے عملی و تحقیقی معیار کو بہتر بنانے اور تراثی ورثے کے احیاء میں مدد ملے گی، جو جدید علمی و اکیڈمک اصولوں کے مطابق ہے۔


ڈاکٹر موسوی نے مزید کہا کہ یہ اقدام میوزیم کے اس وژن کا حصہ ہے جس کے تحت اس کی تحقیقی صلاحیتوں میں اضافہ اور دستاویزی و مطالعاتی منصوبوں کی معاونت کو قابلِ اعتماد اور تازہ ترین مصادر کے ذریعے مضبوط بنایا جا رہا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: