ام البنین کمپلیکس اپنے دونوں بازو زائرین کے استقبال اور خدمت کے لئے پھیلائے ہوئے ہے

نجف کربلا روڈ پہ روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے زیر انتظام کام کرنے والے ام البنین کمپلیکس کے انچارج سید علی صافی نے الکفیل نیٹ ورک کو بتایا ہے کہ کمپلیکس میں ہر روز تین ٹائم کم از کم پندرہ ہزار افراد کے کھانے کا انتظام کیا جا رہا ہے اور آٹھ ہزار زائرین کے سونے کا انتظام کیا بھی کیا گیا ہے۔ کمپلیکس کی طرف سے تین ٹائم کھانے کے علاوہ چوبیس گھنٹے زائرین میں پھل، جوس، دودھ، چائے، فاسٹ فوڈ اور دوسری ہلکی پھلکی غذائیں تقسیم کی جا رہی ہیں۔

زائرین کے سونے کے لئے کمپلیکس کے کمروں اور ہالوں کے علاوہ گراؤنڈ میں ستر بڑے خیمے لگائے گئے ہیں۔

اس کے علاوہ یہاں میڈیکل ڈسپنسری، گمشدہ افراد کا مرکز اور مفت فون کال کا مرکز بھی کام کر رہا ہے۔

سید علی صافی نے بتایا روزانہ پچیس ٹن مختلف نوعیات کا گوشت، بارہ ٹن چاول، پانی کی لاکھوں بوتلیں، اڑھائی ٹن سبزیاں اور دالیں، جوس اور دودھ کی لاکھوں بوتلیں اور تین سے چار ٹن چینی اور بہت بڑی مقدار میں چائے کی پتی زائرین کی خدمت کے لئے صرف ہو رہی ہے۔

یہ بات واضح رہے کہ روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام نے کربلا آنے والے تمام راستوں میں زائرین کی خدمت کے لئے بہت بڑے بڑے کیمپس لگائے ہیں کہ جہاں زائرین کے لئے ہر طرح کی سہولیات مہیا کرنے کی ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: