الکفیل ہسپتال طب کی دنیا میں ایک قابل فخر کارنامہ ہے اس کے ہم مثل ہسپتال یورپ میں ہی نظر آ سکتے ہیں

عراق کے وفاقی وزیر مالیات ہوشیار زیباری نے الکفیل ہسپتال دورے کے دوران کہا ہے کہ میں اس ہسپتال میں موجود سہولیات، جدید ترین طبی مشینری اور ماہر ترین میڈیکل سٹاف کا دیکھ کر حیران رہ گیا کیونکہ عراق کے اندر اس طرح کا آج تک کوئی ہسپتال نہیں بنا ہے اس طرح کے ہسپتال صرف یورپ کے کچھ ممالک میں ہی نظر آتے ہیں اور اس کا کریڈٹ روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کو جاتا ہے کہ جس نے اپنے محدود وسائل کے باوجود اس ہسپتال کے قیام کے ذریعے طبی دنیا میں ایک قابل فخر کارنامہ سر انجام دیا ہے۔

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے زیر انتظام چلنے والے الکفیل ہسپتال کے دورے کے دوران کربلا کے گورنر اور اسپیکر بھی ساتھ تھے کہ جنہوں نے ہسپتال کے تمام شعبوں میں انجام دی جانے والی خدمات کو سراہا اور اس ہسپتال کی مزید ترقی کے لیے مکمل حکومتی تعاون کی یقین دہانی کروائی۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: