روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے شعبہ برائے ضریح و ابواب سازی کی جانب سے سردابِ امام مہدی(عج) کی 840 برس پرانی تاریخی ضریح کی بحالی کا کام جاری ہے۔
اس شعبے میں ڈیجیٹل (تفریزِ رقمی) یونٹ کے سربراہ زہیر عبد الکریم نے بتایا کہ شعبے کے ماہر عملے کی جانب سے سردابِ امام مہدی(عج) کی ضریح مبارک کی مرمت و بحالی کا عمل جاری ہے، جو تاریخی اعتبار سے آٹھ سو چالیس سال سے زیادہ پرانی ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ ان کاموں میں متاثرہ اور خستہ حال عبارتوں کی ازسرِ نو تیاری، ضریح سے زائل ہونے والی نقش و نگار اور تزئینی ڈیزائن بحال کرنا، اور اسے نہایت باریک بینی اور اعلیٰ پیشہ ورانہ مہارت کے ساتھ درست کرنا شامل ہے، تاکہ اسے مکمل ہونے کے بعد روضہ مبارک امام علی نقی(ع) و امام حسن عسکری(ع) کے میوزیم میں دوبارہ رکھا جا سکے۔
یہ عمل شعبے کی اُن مسلسل کاوشوں کا حصہ ہیں جن کا مقصد اسلامی ورثے کی حفاظت اور مقدس مزارات کے تاریخی آثار کو محفوظ رکھنا ہے۔





