گریجویشن تقریب میں شرکت کرنے والے طلباء کو ٹرانسپورٹ فراہم کرنے کے لیے 250 گاڑیاں مختص کی گئی ہیں

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے شعبۂ ٹرانسپورٹ نے اعلان کیا ہے کہ عراقی جامعات کے طلباء کی چھٹی سالانہ مرکزی گریجویشن تقریب میں شریک ہونے والے طلباء کی نقل و حمل کے لیے 250 گاڑیاں خدمات سرانجام دے رہی ہیں۔

یہ تقریب روضہ مبارک کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ کے یونیورسٹی اینڈ سکول ریلیشنز ڈویژن کی جانب سے نیشنل الکفیل یوتھ پروجیکٹ کے ایک حصے کے طور پر "من غیثِ کربلا یَنبتُ العطاء" کے عنوان سے منعقد ہو رہی ہے، جس میں عراق کے مختلف صوبوں کی 75 سرکاری و نجی جامعات کے 5 ہزار سے زائد طلباء شرکت کر رہے ہیں۔

معاون سربراہ شعبہ سید علی عبد الحسین نے بتایا کہ شعبۂ ٹرانسپورٹ نے مختلف صوبوں سے کربلا مقدسہ آنے والے طلباء کو آمد ورفت کی سہولت فراہم کرنے کے لیے 250 گاڑیاں روانہ کی ہیں، تاکہ وہ بآسانی مرکزی گریجویشن تقریب میں شرکت کر سکیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے شعبے نے دیگر معاون شعبوں کے ساتھ پیشگی منصوبہ بندی کرتے ہوئے تقریب کی سرگرمیوں میں بھرپور تعاون فراہم کر رہا ہے، تاکہ شرکاء کی مختلف مقامات پر آمد و رفت کو ہر ممکن حد تک مؤثر اور منظم بنایا جا سکے۔

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) فارغ التحصیل طلباء کی گریجویشن تقریب کو ان کے لیے یادگار بنانے، عراق کے صوبوں کی تمام یونیورسٹیوں کے طلباء کے لیے گریجویشن کی تقاریب کے لیے ایک ممتاز نمونہ پیش کرنے اور روضات مقدسہ کو طلباء کے درسی سفر کے نقطۂ اختتام اور عملی زندگی کے نقطۂ آغاز قرار دینے کا خواہاں ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: