مذکورہ بالا شعبے کے عملے نے اس پُرمسرت موقع کی مناسبت سے صحنِ شریف اور روضۂ مبارک کے داخلی راستوں پر مبارکباد کے کلمات سے مزین بینرز نصب کیے ہیں۔
ان بینرز کو شعبۂ ہدایہ و نذور سے منسلک سلائی اور کشیدہ کاری کے ڈویژن نے تیار کیا ہے۔
واضح رہے کہ روضہ مبارک حضرت عباس(ع) ہمیشہ اہل بیت(ع) سے منسلک مناسبات کی تجدید و احیاء کو خاص اہمیت دیتا ہے، تاکہ ان کی تعلیمات، ان کے فضائل اور ان کے مبارک اسوۂ حیات کو زیادہ سے زیادہ فروغ دیا جا سکے۔







