روضہ مبارک حضرت عباس(ع) نے عراقی جامعات کے طلباء ("دفعة على هدي القمر السادسة") کی گریجویشن تقریب کے پہلے دن کی سرگرمیاں شروع کر دی ہیں۔
یہ تقریب شعبۂ تعلقاتِ عامہ کے یونیورسٹی اینڈ سکول ریلیشن ڈویژن کی طرف سے منظم کی گئی ہے، "الکفیل یوتھ پروجیکٹ" کے حصہ کے طور پر منظم کردہ اس تقریب کے پروگرام دو روز تک اس شعار کے تحت جاری رہیں گے: "من غيث كربلاء ينبت العطاء"۔ اس تقریب میں ملک بھر کی 75 سرکاری و نجی جامعات کے پانچ ہزار سے زائد طلباء شریک ہیں۔
اس تقریب میں شعبہ تعلقات عامہ کے سربراہ محمد علی اظہر، روضہ مبارک کے متعدد انتظامی عہدیداروں اور عراقی یونیورسٹیوں کے نمائندوں نے شرکت کی۔
افتتاحی تقریب کا آغاز قرآنی آیات اور شہداء کے لیے سورۃ فاتحہ کی تلاوت سے ہوا۔ اس کے بعد قومی ترانہ اور روضہ مبارک کا مخصوص ترانہ (لحن الإباء) پیش کیا گیا، اس کے بعد شعبہ میں یونیورسٹی سرگرمیوں کے انچارج مصطفی فلاح ارسن نے استقبالیہ خطاب کی اور اس تقریب کے مقاصد کے بارے میں گفتگو کی، اس کے بعد ایک معلوماتی لیکچر بعنوان "تجربات اور معلومات منٹوں میں" جاسم سعیدی نے دیا۔

























