مرکزی گریجویشن تقریب میں شریک طلباء نے اجتماعی طور پر روضہ مبارک حضرت عباس(ع) میں مراسم زیارت ادا کیے

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام میں عراقی جامعات کے ہزاروں فارغ التحصیل طلبہ نے اجتماعی طور پر زیارت کے روحانی مراسم ادا کیے۔

یہ تقریب زیارت جو چھٹی سالانہ گریجویشن تقریب کے سلسلے کا ایک اہم حصہ ہے، "دفعة على هدي القمر السادسة" کے عنوان سے شعبۂ تعلقاتِ عامہ نے منعقد کی۔ اس کا شعار تھا: "من غيث كربلاء ينبت العطاء"، اور یہ قومی منصوبہ "نیشنل یوتھ آف الکفیل پروجیکٹ" کا حصہ ہے۔

تقریب میں ملک بھر کی 75 سرکاری و نجی جامعات کے پانچ ہزار سے زائد طلبہ شریک ہوئے، جو مختلف صوبوں، قومیتوں، مذاہب اور ادیان کی نمائندگی کر رہے تھے۔

زیارت کے کلمات سید علی ماميثہ (شعبۂ تعلقاتِ عامہ) نے بلند آواز میں ادا کیے، اور تمام طلبہ نے اجتماعی طور پر انھیں دھرایا۔ یہ منظر ایمان افروز فضا میں منعقد ہوا، جہاں ہزاروں طلبہ نے یکجہتی اور روحانیت کے ساتھ مرقدِ حضرت عباس(ع) کی زیارت کی۔

اس عظیم الشان تقریب کا مقصد فارغ التحصیل طلبہ کو عزت و افتخار کے ساتھ رخصت کرنا، گریجویشن کی تقریبات کا ایک منفرد اور باوقار نمونہ پیش کرنا، اور ان کی علمی و عملی جدوجہد کو مقدس بارگاہوں میں اختتام پذیر کر کے اسے روحانی تاثر سے ہمکنار کرنا تھا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: