خدا را خدا را نماز کی کی ادائیگی میں کوتاہی نہ کریں (آیت اللہ العظمی سید سیستانی)

نجف اشرف میں موجود سپریم دینی رہنما حضرت آیت اللہ العظمی سید علی حسینی سیستانی (دام ظلہ الوارف) نے اربعین امام حسین(ع) کے موقع پہ امام حسین(ع) کی زیارت کے لیے آنے والے زائرین اور ان کی خدمت کے لیے کام کرنے والے مؤمنین کے نام اپنے ایک پیغام میں نماز کی اول وقت میں ادائیگی کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے کہا ہے: خدا را خدا را تمام زائرین نماز کی ادائيگی میں کوتاہی نہ کریں جیسا کہ رسول خدا صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا ہے کہ نماز دین کا ستون اور مومن کی معراج ہے اگر نماز قبول ہو گئی تو باقی تمام اعمال بھی قبول ہو جائیں گے اگر نماز کو رد کر دیا گيا تو باقی تمام اعمال بھی رد کر دیے جائيں گے۔

لہذا ضروری ہے کہ نماز کو اول وقت میں ادا کیا جائے اللہ کے نزدیک سب سے بندوں کا محبوب ترین عمل اس کی طرف پکار پہ لبیک کہنا ہے، ہر مومن کے لیے ضروری ہے کہ وہ نماز کے اول وقت میں نماز کو چھوڑ کر کسی دوسری عبادت میں مصروف نہ ہو کیونکہ نماز سب سے افضل عبادت ہے۔

معصوم فرماتے ہیں جو شخص نماز کو اہمیت نہیں دیتا اسے ہماری شفاعت نصیب نہیں ہو گي.

نماز کی اول وقت میں ادائيگي کی اہمیت اور ثواب کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ امام حسین علیہ السلام کے ایک صحابی نے عاشور کے دن جب انھیں نماز ظہر کا اول وقت ہونے کے بارے میں کہا تو مظلوم کربلا نے فرمایا: تم نے مجھے نماز کےبارے میں یاد دلایا اللہ تعالی تمھیں نماز کو یاد رکھنے والوں میں قرار دے۔ پھر امام حسین(ع) نے کربلا کی جنگ کے دوران نماز باجماعت ادا کی۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: