روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کا مہمان خانہ اربعین امام حسین(ع) کے موقع پر آنے والے زائرین کی خدمت میں دن رات سر گرم عمل ہے

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کا مہمان خانہ(مضیف)اربعین امام حسین(ع) کے موقع پر آنے والے زائرین کی خدمت میں دن رات سر گرم عمل ہے۔ روضہ مبارک حضرت عباس(ع) نے چہلم امام حسین(ع) کے موقع پر زیارت کے لیے پیدل آنے والے زائرین کی خدمت کے لیے کربلا آنے والے جن راستوں پر مہمان خانے(مضیف) تعمیر کیے ہیں ان میں سے ایک نجف کربلا روڈ پر واقع روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کا مضیف بھی ہے کہ جس میں ہر سال زائرین کی خدمت کے لیے زیادہ سے زیادہ انتظامات کیے جاتے ہیں۔ اس مہمان خانے میں دس ہزار سے زیادہ زائرین کی رہائش کے انتظامات کیے گئے ہیں اور 20ہزار سے زیادہ افراد کے لیے ایک وقت میں کھانے کا انتظام کیا جاتا ہے اس کے علاوہ سارا دن اور رات زائرین میں مختلف مشروبات اور پھل اور خفیف کھانے تقسیم کیے جاتے ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: