روضۂ مبارک حضرت عباس(ع) کے دفترِ متولیِ شرعی برائے امورِ نسواں کے شعبۂ دینی رہنمائی برائے خواتین کی جانب سے حضرت فاطمہ زہراء(ع) کے جشن میلاد کی مناسبت سے تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
اس حوالے سے شعبے کی سربراہ محترمہ عذراء شامی نے بتایا کہ یہ تقریب روضۂ مبارک کے خواتین کے شعبہ جات کی جانب جناب زہراء(ع) کے جشن میلاد کو منانے کے لیے منعقد کیے جانے والے پروگراموں کے سلسلے کی ایک کڑی ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ تقریب کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا، جس کے بعد شعبۂ حسینی خطابت برائے خواتین کی جانب سے ’’تفاحۃ الجنۃ‘‘ کے عنوان سے ایک فکری خاکہ پیش کیا گیا۔
محترمہ شامی کے مطابق، تقریب میں اس مبارک موقع کی خوشی کے اظہار کے لیے متعدد دینی قصائد بھی پیش کیے گئے، جبکہ سوال و ہدیہ کی خصوصی سرگرمی میں زائرات کی بھرپور شرکت اور دلچسپی دیکھنے میں آئی۔
واضح رہے کہ روضۂ مبارک حضرت عباس(ع) اہلِ بیتِ اطہار(ع) سے منسوب مناسبات کو خصوصی اہتمام کے ساتھ مناتا ہے، جس کا مقصد ان ہستیوں کی مبارک سیرت کو عام کرنا اور معاشرے کو ان کے اعلیٰ اخلاقی و انسانی اقدار سے جوڑے رکھنا ہے۔






