شعبۂ فاطمہ بنتِ اسدؑ کی جانب سے عالمی یومِ زبانِ عربی کے موقع پر معلوماتی مقابلے کا انعقاد

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے دفترِ متولیِ شرعی برائے امورِ نسواں کے شعبۂ فاطمہ بنتِ اسدؑ برائے قرآنی علوم نے عالمی یومِ زبانِ عربی کے موقع پر اپنے دوسرے سالانہ مقابلے کا آغاز کر دیا ہے، جس کا عنوان ہے: (لغة الضاد… لغة القرآن الكريم)۔

مقابلےمیں شرکت کی شرائط:
1. مکمل نام اور موبائل نمبر کا اندراج
2. قرآنِ کریم میں تلاش کی اجازت ہے، تاہم گوگل براؤزر سے نقل کی اجازت نہیں۔
3. نام کی تکرار کی صورت میں جواب کو نظر انداز کر دیا جائے گا۔

حصہ لینے کا طریقہ:
مقابلے میں شرکت کے لیے سوالات کے جوابات درج ذیل لنک کے ذریعے ارسال کیے جائیں:
(یہاں کلک کریں)

نوٹ: جوابات جمع کرانے کی آخری تاریخ شعبہ کے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر اس اعلان کی تاریخ سے 24 گھنٹے ہے۔

پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے دس اور دوسرے نمبر پر آنے والے پانچ فاتحین کو قرعہ اندازی کے ذریعے منتخب کیا جائے گا اور انہیں متبرک تحائف سے نوازا جائے گا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: