100 سے زائد عنوانات کے ساتھ... شعبۂ فکری امور کی ایران میں کتاب میلے میں شرکت

روضۂ مبارک حضرت عباس(ع) کے شعبۂ فکری و ثقافتی امور نے ایران کے مقدس شہر قم میں واقع جامعۂ آلِ بیتؑ کی جانب سے منعقدہ کتاب میلے میں سو سے زائد عناوین کے ساتھ شرکت کی۔

اس موقع پر شعبے سے وابستہ اسلامک سنٹر فار اسٹریٹجک اسٹڈیز کے سربراہ سید ہاشم میلانی نے بتایا کہ قم کی جامعۂ آلِ بیتؑ میں منعقدہ کتاب میلے میں مرکز نے روضۂ مبارک کی مطبوعات کے ایک سو سے زائد عناوین کو اپنے سٹال کا حصہ بنایا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مطبوعات میں مذہبی، اخلاقی، تعلیمی، اور علمی کتابیں شامل ہیں، جو محققین اور طلباء کی ضروریات کو پورا کرتی ہیں۔

واضح رہے کہ شعبۂ فکری و ثقافتی امور عراق کے اندر اور بیرونِ ملک منعقد ہونے والے کتاب میلوں اور ثقافتی فیسٹیولز میں مؤثر اور فعال شرکت کو اپنی ترجیحات میں شامل رکھتا ہے، جس کا مقصد روضۂ مبارک کی جانب سے انجام دی جانے والی علمی، فکری اور ثقافتی کاوشوں کو اجاگر کرنا، آئمۂ اہلِ بیتؑ کے علمی و فکری ورثے کی ترویج کرنا، اور علمی و جامعاتی حلقوں میں فکری و معرفتی سرگرمیوں کو فروغ دینا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: