فاطمہؑ سبیلِ نجات کانفرس کی ذیلی سرگرمیوں کے ضمن میں روضۂ مبارک حضرت عباسؑ کے وفد نے جامشورو میں واقع مسجدِ سجادیہ میں نمازِ ظہر و عصر باجماعت ادا کی۔
نماز کی امامت کے فرائض روضۂ مبارک کے وفد کے رکن شیخ صلاح کربلائی نے انجام دیئے ۔ انہوں نے اس موقع پر کہا کہ نمازِ جماعت کا قیام دینی و سماجی روابط کے فروغ اور باہمی اتحاد کو مضبوط بنانے کا مؤثر ذریعہ ہے۔
شہر کے اس دورے کے دوران نماز کے بعد وفد نے حاضرین سے خطاب کیا، جس میں بنیادی دینی اقدار اور اہم سماجی ذمہ داریوں پر زور دیا گیا۔ اس کے ساتھ ساتھ علاقے کی متعدد ممتاز دینی اور سماجی شخصیات کو روضہ مبارک کے متبرک تحائف بھی پیش کیے گئے۔












