روضہ مبارک حضرت عباس(ع) اور آئی ایم آئی کے مشترکہ تعاون سے چلنے والا آٹھواں سالانہ میڈیکل کیمپ اربعین کے موقع پہ آنے والے زائرین کی خدمت میں سرگرم عمل ہے

گزشتہ سات سالوں کی طرح اس سال بھی امامیہ میڈک انٹرنیشنل نے روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے تعاون سے اربعین امام حسین(ع) کے موقع پہ کربلا آنے والے زائرین کی خدمت کے لیے میڈیکل کیمپ لگایا ہے کہ جو دن رات زائرین کی خدمت میں سرگرم عمل ہے۔

حرم کے قریب ہی لگایا گیا یہ میڈیکل کیمپ دو بڑے خیموں پر مشتمل ہے کہ جن میں سے ایک مردوں اور دوسرا خواتین کے لیے مختص ہے اور ان میں برطانیہ، امریکہ، تنزانیا، ہندوستان، پاکستان اور بہت سے دیگر ممالک سے آئے ہوئے ہر شعبہ کے دسیوں سپیشلسٹ ڈاکٹر اور دوسرا طبی عملہ چوبیس گھنٹے زائرین علاج معالجہ میں مصروف ہے۔

کیمپ کی انچارج ڈاکٹر شائنہ نے الکفیل انٹرنیشنل نیٹ ورک کے نمائندے کو بتایا ہے کہ اس مرتبہ کیمپ میں خدمت کے لیے ہمارے ساتھ ادراری عملے کے علاوہ مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے 90ڈاکٹر آئے ہیں کہ جن میں سے 60اس میڈیکل کیمپ میں خدمات سرانجام دے رہے ہیں جبکہ باقی روضہ مبارک امام حسین(ع) میں زائرین کی خدمت میں مصروف ہیں، غیر ملکی ڈاکٹروں اور عملے کے ساتھ کیمپ میں عراق سے تعلق رکھنے والے دسیوں افراد بھی کام کر رہے ہیں کہ جن میں ڈاکٹرز، نرسیں، کمپوڈز اور دیگر طبی عملہ شامل ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: