روضہ مبارک کے اندرونی صحن میں منعقد کی جانے والی اس سالانہ مجلس عزاء سے شیخ حسن سیلاوی خطاب کر رہے ہیں۔ یہ مجلس عزاء تین دن تک جاری رہے گی۔
شیخ حسن سیلاوی نے مجلس سےخطاب کرتے ہوئے امام علی نقی(ع) کی سیرت مبارکہ، ان کی زندگی کے مختلف مراحل اور حکمرانوں کے ظلم وستم کے مقابلے میں ثابت قدمی اور مواقف پر روشنی ڈالی، اور ان کی مظلومیت کو اجاگر کیا۔
روضہ مبارک حضرت عباس (ع) اہل بیت علیہم السلام کے ایام شہادت کے احیاء کے لئے ایک جامع پروگرام ترتیب دیتا ہے، جس میں مجالس عزا، خطبات، رہنمائی و تربیتی نشستیں اور ان کی حیات مبارکہ کے مختلف پہلوؤں پر گفتگو شامل ہوتی ہے۔







