امام علی نقی(ع) کے یوم شہادت کے احیاء کے لئے زائرین کے جمع غفیر کی سامراء آمد

مومنین کی بہت بڑی تعداد نے حضرت امام علی نقی (ع) کے یوم شہادت کے احیاء اور مراسم عزاء و زیارت کی ادائیگی کے لئے سامراء میں ان کے روضہ مبارک میں حاضری دی۔

سامراء میں گزشتہ کئی روز سے سیکیورٹی، سروس اور ہیلتھ کے شعبوں میں ایمرجنسی نافذ ہے، جس کا مقصد زائرین کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرنا اور ان کی سلامتی کو یقینی بنانا ہے۔ جبکہ عراق کے مختلف گورنریٹس سے آنے والے خدماتی مواکب بھی وسیع پیمانے پر زائرین اور عزاداروں کے لیے کھانے پینے، آرام کے لئے جگہیں فراہم کرنے اور ديگر خدمات کی فراہمی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ روضہ مبارک حضرت عباس(علیہ السلام) کے بہت سے شعبے اور روضہ مبارک کے سینکڑوں خدام گذشتہ کئی روز سے سامراء میں موجود ہیں اور زائرین کو خدمات فراہم کرنے میں روضہ مبارک امام علی نقی(ع) و امام حسن عسکری(ع) کی مدد کر رہے ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: