سامراء میں روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی جانب سے امام علی نقی(ع) کے یوم شہادت کے موقع پر زائرین کے لیے پیش کی گئیں خدمات

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے سامراء موجود وفد کے سربراہ خلیل مہدی ہنون نے امام علی نقی(ع) کے یوم شہادت کے موقع پر روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی جانب سے زائرینِ امامین عسکریین(ع) کے لیے سامراء میں پیش کی گئیں خدمات کی تفصیل بتاتے ہوئے کہا ہے:

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کا خدماتی موکب سامراء میں مسلسل تین روز تک روضہ مبارک امام نقی(ع) و امام عسکری(ع) کے زائرین کو متنوع خدمات فراہم کرتا رہا۔


انہوں نے بتایا کہ 1.5 ٹن طبی ادویات کے علاوہ ان تین دنوں میں زائرین میں ساٹھ ہزار سے زائد تیار کھانے کے پیکٹس، پیک شدہ پانی کے ڈھائی لاکھ سے زائد گلاسز اور دسیوں ہزار دودھ کے پیکٹس، صمون، مٹھائی اور پھل وغیرہ بھی پیش کیے گئے۔



انہوں نے مزید بتایا کہ عباس(ع) عسکری بریگیڈ کے موکب "موکبِ فرقة العباسؑ" کی جانب سے تقریباً تیس ہزار کھانے کے پیکٹس، پچیس ہزار سے زائد پیک پانی کے گلاسز اور الکفیل پانی کے تیس سو باکسز فراہم کیے گئے، جبکہ اس موکب کے ذریعے دی جانے والی طبی و علاجی خدمات کا حجم ایک ٹن تک رہا۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ہمارے موکب نے دیگر متنوع خدمات بھی انجام دیں، جن میں زائرین کے لیے رہائش، دینی تبلیغی خدمات شامل ہیں، جبکہ نقل و حمل اور صفائی کے امور میں معاونت کے لیے 16 خصوصی گاڑیاں بھی فراہم کی گئیں۔

وفد کے سربراہ نے مزید بتایا کہ روضہ مبارک امام علی نقی(ع) و امام حسن عسکری(ع) کی طرف سے روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے وفد اور خدماتی موکب کو زائرین کو پیش کی جانے والی خدمات پر خصوصی طور پر اعزاز سے نوازا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: