روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی جنرل سیکریٹریٹ نے امیرالمؤمنین حضرت امام علی(ع) کے جشن میلاد کی مناسبت سے آن لائن معلوماتی و ثقافتی مقابلے کے انعقاد کا اعلان کیا ہے۔
اس مقابلے میں کامیاب ہونے والے دس خوش نصیب افراد کے ناموں کا اعلان بروز جمعرات، یکم جنوری 2026ء، روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے رسمی پلیٹ فارمز کے ذریعے کیا جائے گا۔
انعام کی وصولی کے لیے کامیاب امیدوار کی ذاتی طور پر امیرالمؤمنین حضرت امام علی(ع) کے جشن میلاد کی تقریب میں شرکت لازمی ہوگی، یہ تقریب بروز جمعہ، 2 جنوری 2026ء، بمطابق 12 رجب الاصب 1447ھ، شام 6:30 بجے نمازِ مغرب و عشاء کے بعد، روضہ مبارک حضرت عباس(ع) صحنِ بابِ قبلہ میں منعقد ہوگی۔
اگر کسی وجہ سے کامیاب امیدوار تقریب میں شرکت نہ کر سکے تو وہ نتائج کے اعلان کی تاریخ سے زیادہ سے زیادہ دو ہفتوں کے اندر شناختی دستاویزات کے ہمراہ روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے شعبۂ مالی امور سے رجوع کر سکتا ہے۔
مقابلے میں شرکت کے لیے: یہاں کلک کریں۔
