زائرین امام حسین(ع) کی خدمت کے منفرد انداز اور کربلا کے راستے کے عجائبات....

ویسے تو امام حسین(ع) کی مودت سے سرشار مومنین زائرین امام حسین(ع) کی خدمت کے لیے اپنا سب کچھ وقف کر دیتے ہیں لیکن زیر نظر تصویروں میں مومنین امام حسین(ع) کی بارگاہ میں "مولا حسین(ع) کے زائرین کا خادم" کہلوانے کے لیے زائرین کی خدمت کے منفرد انداز اپنائے ہوئے ہیں.... کروڑوں زائرین کے لیے اتنی زیادہ مقدار میں کھانا تیار کیا جاتا ہے کہ اربعین امام حسین(ع) کے موقع پر کربلا آنے والا دنیا کا سب سے بڑا مجمع بھی امام حسین(ع) کی برکت سے اسے ختم نہیں کر پاتا اور نیاز پکانے والے ہر شخص کی یہ کوشش ہوتی ہے کہ زائرین اسی کے ہاں کھانا کھائیں یا کم از کم ایک نوالہ ہی کھا لیں ہر موکب والا زائرین کو اپنے خدماتی کیمپ میں بلانے اور انھیں کھانا کھلانے کے لیے ان کی منت سماجت کرتا ہوا نظر آتا ہے...

زیر نظر تصویر میں موجود ایک سید عالم دین نے جب دیکھا کہ ہر جگہ بہت زیادہ نیاز کی وجہ سے زائرین اس کے ہاں کھانا کھانے کے لیے کم تعداد میں آ رہے ہیں تو وہ کھانا لے کر راستہ کے درمیان کھڑا ہو گیا اور زائرین کو اپنے ہاتھوں سے نوالے بنا کر کھلانا شروع کر دیے....

بہت سی جگہ پہ علماء، سادات اور بزرگ افراد زائرین کی جوتیاں پالش کرتے اور جوتیوں کی مرمت کرتے ہوئے نظر آئے....

تقریبا ہر مقام پہ ستر اسی سال کے مومنین، سادات، اعلی ترین حکومتی عہدیداران، بڑے بڑے نواب اور رؤساء زائرین کے پاؤں دباتے ہوئے نظر آئے....

امام حسین(ع) کی بارگاہ میں "مولا حسین(ع) کے زائرین کا خادم" کہلوانے کے لیے زائرین کی خدمت کے کچھ منفرد انداز اور کربلا کے راستے کے بعض عجائبات ذیل میں موجود تصاویر میں ملاحظہ کر سکتے ہیں....
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: