اربعین امام حسین(ع) کے موقع پر العلقمیٰ کمپلکس اور شیخ کلینی کمپلکس روزانہ دسیوں ہزار زائرین کی خدمت کر رہا ہے

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے تحت اداری طور پر کام کرنے والے بابل کربلا روڈ پر واقع العلقمیٰ خدمتی کمپلکس اور بغداد کربلا روڈ پہ واقع شیخ کلینی خدمتی کمپلکس نے ماہِ صفر کی ابتدا ہی سے زائرین کی خدمت کے لیے کام شروع کر دیا تھا اربعین کے دنوں میں ان دونوں جگہ روزانہ دسیوں ہزار زائرین کے لیے کھانے کا انتظام کیا جاتا ہے اور اس کے علاوہ سارا دن اور رات مختلف مشروبات، پھل اور خفیف کھانے زائرین میں تقسیم کیے جاتے ہیں۔ ان دونوں کمپلکس میں روزانہ ہی دسیوں ہزار زائرین رات گزارتے ہیں اور ان زائرین کی رہائش کے لیے ہر طرح کے وسائل مہیا کر دئیے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ یہاں میڈیکل ڈسپنسری، گمشدہ افراد کا مرکز اور شرعی سوالات کے جوابات کے لیے ایک مرکز بھی قائم کیا گیا ہے۔ یہ بات یاد رہے کہ بابل کربلا روڈ پر واقع العلقمی خدمتی کمپلکس، نجف کربلا روڈ پر واقع ام البنین خدمتی کمپلکس اور بغداد کربلا روڈ پہ واقع شیخ کلینی خدمتی کمپلکس کو روضہ مبارک حضرت عباس(ع) نے کربلا کی حکومت سے لمبے عرصے کے لیے کرائے پر لیا ہے تاکہ ان میں زائرین کی خدمت کے لیے بہتر سے بہتر انتظامات کیے جا سکیں اور ان جگہوں کو دین کی نشر واشاعت کے لیے استعمال کیا جا سکے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: