روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے شعبۂ امورِ خدمات سے وابستہ عملے نے روضہ مبارک کے اطراف کو دھونے اور صفائی کا کام مکمل کر لیا ہے۔
مذکورہ بالا شعبہ سے منسلک صفائی ڈویژن نے روضہ مبارک کے گرد و نواح میں واقع سڑکوں، گلیوں اور فٹ پاتھوں کی ڈیلی صفائی کے علاوہ انھیں پانی اور مخصوص مواد سے دھونے کا عمل سرانجام دیا ہے تاکہ روضہ مبارک کی طرف جانے والے تمام راستے اور ان کے گردونواح کے علاقے اس مقام کے شایان شان منظر پیش کر سکیں اور آنے والے زائرین کو بہتر سے بہتر خدمات فراہم کی جا سکیں۔
واضح رہے کہ شعبۂ امورِ خدمات اس امر کا خاص خیال رکھتا ہے کہ یہ تمام کام زائرین کی آمد و رفت یا گاڑیوں کی روانی میں کسی قسم کی رکاوٹ کے بغیر انجام دیے جائیں۔


