روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے خدام نے امام محمد تقی(ع) کے جشن میلاد کی مناسبت سے روضہ مبارک کے اندرونی صحن میں عبادتی و ایمانی مراسم ادا کیے۔
ان مراسم کا آغاز تلاوتِ کلامِ مجید سے ہوا، جس کے بعد حضرت عباس(ع) کی زیارت پڑھی گئی، پھر روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کا مخصوص ترانہ „لحن الإباء“ پڑھا گیا۔ اس کے بعد امام محمد تقی(ع) کی شان میں منقبت پیش کی گئی، جس میں زائرین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
واضح رہے کہ روضہ مبارک کے خدام ہر پیر اور جمعرات کو یہ ان عبادتی و ایمانی مراسم کی ادائيگی کرتے ہیں اور اس دوران آنے والی دینی مناسبت کو یاد کرتے ہیں۔





