روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی ہیئتِ عالیہ برائے احیاءِ تراث نے روضہ مبارک امام رضا(ع) کی طرف سے آیت اللہ العظمیٰ سید محمد ہادی میلانیؒ کے حوالے سے منعقد کی گئی بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت کی۔
یہ کانفرنس سید میلانی کے وصال کی پچاسویں برسی کی مناسبت سے منعقد ہوئی، جس میں ممتاز علماء، محققین اور مفکرین کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔ کانفرنس کے مباحث میں سید میلانیؒ کے علمی و فقہی ورثے اور اسلامی فکر کی ترویج و تقویت میں آپؒ کے نمایاں کردار پر روشنی ڈالی گئی۔
اس کانفرنس سے قبل رواں ماہ کے آغاز میں ہیئتِ عالیہ برائے احیاءِ تراث نے نجفِ اشرف میں ایک تمہیدی علمی نشست کا انعقاد کیا تھا، جس میں روضہ مبارک امام رضا(ع) کے وفد نے بھی شرکت کی۔ یہ نشست کانفرنس کے لیے ایک مضبوط علمی بنیاد اور اہم مقدمہ ثابت ہوئی۔
روضہ مبارک امام رضا(ع) نے (دراسات في آراء المرجع الديني السيد محمد هادي الميلاني) کے نام سے ایک کتاب بھی چھاپی ہے جس میں سید محمد ہادی میلانی کے ان نظریات کو بیان کیا گیا ہے جو نجف میں منعقدہ تمہیدی سیمینار میں تحقیقی مقالات کی صورت میں پیش کیے گئے تھے۔





