روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے متولیِ شرعی علّامہ سید احمد صافی نے ابوالفضل العباسؑ کمپلکس میں آٹھویں ثقافتی روحِ نبوت فیسٹیول اور عراقی جامعات کی طالبات کی دسویں مرکزی گریجویشن تقریب کی تیاریوں کا جائزہ لیا۔
علامہ سید صافی نے آج کمپلکس کا دورہ کیا اور آٹھویں ثقافتی روحِ نبوت فیسٹیول اور طالبات (دفعة بنات الكفيل العاشرة) کی گریجویشن تقریب کے جوالے سے وہاں جاری تیاریوں کا معائنہ کیا،کہ جہاں انھیں تمام امور کے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
ابی الفضل العباس کمپلیکس فیسٹیول کے پہلے دن کی تقریبات کی میزبانی کرے گا، جن میں متعدد تقاریر، روضہ مبارک میں انجام پانے والے خواتین کے پروگراموںپر مبنی ایک دستاویزی فلم کی نمائش، قصائد، خاکہ، نیز شہداء کے چند خانوادوں کی تکریم شامل ہے۔
اسی طرح کمپلکس میں پہلے دن کی شام کو طالبات کے دسویں بیج: بنات الکفیل کی گریجویشن تقریب کے پروگرام بھی منعقد ہوں گی، جن میں مختلف خطابات، شعری کلام، دینی نغمے اور دیگر ثقافتی پروگرام شامل ہوں گے۔
واضح رہے یہ فیسٹیول اور کریجویشن تقریب، روضہ مبارک کے دفترِ متولیِ شرعی برائے امورِ نسواں سے وابستہ شعبۂ الکفیل دینی مدارس برائے خواتین کے زیرِ اہتمام، بروز جمعرات یکم جنوری 2026ء کو منعقد کی جائے گی۔


