اس سال اربعین امام حسین(ع) کے احیاء کے لیے دو کروڑ بیس لاکھ سے زیادہ زائرین کربلا آئے (روضہ مبارک حضرت عباس)

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے ایسوسی ایٹ ڈپٹی سیکرٹری علی صفار نے کہا ہے کہ اس سال حضرت امام حسین علیہ السلام کا چہلم منانے کے لیے عراق اور دوسرے ممالک سے بائیس ملین یعنی دو کروڑ بیس لاکھ سے زیادہ زائرین کربلا آئے اور زیارت اربعین امام حسین(ع) کی عبادتی مراسیم اور عزاداری میں شرکت کی۔

کروڑوں کی تعداد میں زائرین نے مختلف شہروں سے کربلا تک کا سفر پیدل طے کیا، اربعین امام حسین(ع) کے احیاء کے لیے پیدل آنے والوں کی کثرت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے مختلف سمتوں میں واقع شہروں سے پیدل کربلا آنے والوں کے جلوس کا ایک سرا کربلا میں جبکہ دوسر سرا کئی سو کلومیٹر دور دوسرے شہروں میں تھا۔

مختلف ذرائع سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق چالیس لاکھ سے زیادہ غیر ملکی زائرین نے کربلا میں چہلم امام حسین(ع) کی عزاداری میں شرکت کی ہے۔

امام حسین(ع) اور حضرت عباس(ع) کے روضہ مبارک کے شعائر اور حسینی انجمنوں کے سیکشن میں رجسٹرڈ مواکب اور انجمنوں میں سے (15,000) سے زیادہ مواكب اور انجمنوں نے مختلف طریقوں سے اربعین امام حسین(ع) کے احیاء میں شرکت کی کہ جن میں سے (73) غیر ملکی مواکب بھی شامل تھے کربلا کی حدود میں (7,680) مواکب نے اربعین کے احیاء میں شریک ہوئے۔

واضح رہے کہ یہ ان مواکب اور حسینی انجمنوں کا اعداد وشمار ہے کہ جو مذکورہ سیکشن میں رجسٹرڈ ہیں اور جو مواکب اور انجمنیں مذکورہ سیکشن میں رجسٹرڈ نہیں ہیں ان کی تعداد اس سے کہیں زیادہ ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: