زائرين کی خدمت اور حفاظت کیلئے مسلسل سرگرم رہنے کے بعد عباس عسکری یونٹ نے آج چہلم کے حوالے سے جلوس عزاء نکالا

عالمی دہشت گرد تنظیم داعش کو میدان جنگ میں ناکوں چنے چبانے پہ مجبور کرنے والے عباس عسکری یونٹ

(فرقة العباس القتالية) کے جوانوں نے محرم اور اربعین کے ایام میں ایک طرف بہت سے علاقوں کو داعش کے نجس وجود سے پاک کیا اور دوسری طرف کروڑوں زائرین کی حفاظت اور خدمت کے لیے بہت سے اقدامات کیے اور امن و امان کی صورت حال کو برقرار رکھنے میں بھرپور کردار ادا کیا۔

اربعین کے موقع پہ سیکورٹی اور خدمتی امور میں کئی ہفتوں تک سرگرم رہنے کے بعد آج 21صفر 1437هـ (4دسمبر 2015ء) کو عباس عسکری یونٹ کے جوانوں نے کربلا میں چہلم امام حسین(ع) کے حوالے سے جلوس عزاء برآمد کیا اور امام حسین علیہ السلام اور حضرت عباس(ع) کے روضہ مبارک میں حاضری دے کر پرسہ پیش کیا۔

یہ جلوس عزاء جہاں سے بھی گزرا وہاں موجود لوگوں نے عباس عسکری یونٹ کے دلیرانہ کارناموں کو خراج تحسین پیش کیا اور داعش کے خلاف لڑنے والوں کے لیے فتح و نصرت کی دعائيں کیں۔

جلوس کے اختتام پہ عباس عسکری یونٹ کے انچارج ميثم زيدی نے خطاب کیا اور عباس عسکری یونٹ کے جوانوں کو آيت الله العظمى سيد علی حسینی سيستاني(دام ظلّه) کے جہاد کفائی کے فتوی پہ لبیک کہتے ہوئے دہشت گردوں کے خلاف میدان جنگ میں آنے اور بھرپور کامیابیوں پہ مبارک باد پیش کی۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: