روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کے دفترِ متولی شرعی برائے امورِ نسواں سے منسلک مذہبی رہنمائی ڈویژن برائے خواتین نے امام تقی (ع)کےجشن میلاد کی مناسبت سے ایک ثقافتی و معلوماتی مقابلے کا انعقاد کیا۔
ڈویژن کی سربراہ محترمہ عذرا الشامی نے کہاکہ ڈویژن کے میڈیا اینڈ ایکٹیویٹیز یونٹ کی جانب سے امام تقی (ع)کےجشن میلاد کے پر مسرت موقع پر روضہ مبارک حضرت عباس (ع) میں آنے والی خواتین زائرین کے لیے ایک ثقافتی و معلوماتی مقابلے کا انعقاد کیاگیا۔"
انہوں نے مزیدبتایا کہ مقابلے میں امام تقی (ع) کی سیرت طیبہ، ان کے مناقب و فضائل، علمی و اخلاقی اقدار اور ر تعلیمات سے متعلق ثقافتی سوالات شامل تھے۔
محترمہ عذراء شامی نےاپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ مقابلے کے اختتام پر درست جوابات دینے والی خواتین کو روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کے تبرکات اور تحائف سے نوازا گیا، اور شرکاء نے اس تعلیمی و ثقافتی سرگرمی میں بھرپور دلچسپی اور فعال شرکت کا مظاہرہ کیا۔




