عشّاقُ الكفيل ابھی تک اربعین پہ آنے والے زائرين کی خدمت میں مصروف ہیں

حضرت عباس(ع) کے القاب میں سے ایک لقب "الکفیل" بھی ہے کسی کام کی ذمہ داری لینے یا کسی کام کے ضامن بننے والے کو "کفیل" کہا جاتا ہے حضرت زینب(ع) اور خاندان عصمت کی دیگر مستورات کی دیکھ بھال اور اُن کے امور کی ذمہ داری حضرت عباس(ع) کو سونپی گئی تھی اور حضرت عباس(ع) ہی اپنی زندگی میں اُن کی حفاظت وغیرہ کے ضامن تھے جس کی وجہ سے حضرت عباس(ع) کو "الکفیل" کے لقب سے یاد کیا جاتا ہے۔

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے فکر وثقافت سیکشن نے اس سال اربعین امام حسین(ع) کے موقع پہ زائرین کی خدمت کے لیے "عشّاقُ الكفيل" کے نام سے ایک موکب لگایا کہ جو گزشتہ کئی ہفتوں سے مسلسل زائرین کی خدمت میں مصروف ہے یہ موکب زائرین کو تین ٹائم کھانا مہیا کرنے کے علاوہ چوبیس گھنٹے زائرین میں دودھ، جوس، چائے، پانی، پھل اور خفیف کھانے تقسیم کر رہا ہے اس موکب میں ایک ٹائم میں آٹھ ہزار افراد کا کھانا تقیسم کیا جاتا ہے۔

اربعین امام حسین(ع) کے موقع پہ آنے والے زائرین کی خدمت کے لیے کام کرنے والے اکثر مواکب بیس صفر کے بعد بند ہو جاتے ہیں لیکن "عشّاقُ الكفيل" اب بھی زائرین کی خدمت میں مصروف عمل ہے۔

ویسے تو اس موکب کی ابتدا اسی سال کی گئی ہے لیکن روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کا حصہ ہونے کی وجہ سے زائرین کی طرف سے عشّاقُ الكفيل کو بہت زیادہ پزیرائی حاصل ہوئی ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: