ایک آواز میں... عراقی یونیورسٹیوں کی طالبات نے روضہ مبارک حضرت عباس(ع) میں گریجویشن حلف اٹھایا

عراقی یونیورسٹیوں سے حال ہی میں فارغ التحصیل ہونے والی پانچ ہزار سے زیادہ طالبات نے مرقد مطہر حضرت ابو الفضل العباس(ع) کے سامنے دسویں سالانہ مرکزی گریجویشن تقریب کے ضمن کے میں گریجویشن حلف اٹھایا۔

اس دسویں سالانہ تقریب کا انتظام و اہتمام، دفتر متولی شرعی برائے امورِ خواتین، کے شعبہ الکفیل دینی مدارس برائے خواتین نے "جناب فاطمہ(ع) کے نور سے ہم دنیا کو روشن کریں گی" کے شعار کے تحت کیا ہے کہ جس میں عراقی یونیورسٹیوں کی 5000 سے زیادہ طالبات شرکت کر رہی ہیں۔

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی مجلسِ ادارہ کے رکن ڈاکٹر عباس دده موسوی نے طالبات سے ان الفاظ میں حلف لیا:

میں خدائے بزرک وبرتر کی قسم کھاتی ہوں کہ میں اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کے دوران اللہ کو یاد رکھوں گی، خدا کی رحمت و رحم کا وسیلہ بنوں گی، اپنے ملک کی خدمت کروں گی، انسانی زندگی کو مقدس قرار دوں گی، انسان کی عزت اور کرامت کی حفاظت کروں گی، قریب اور دور کے لوگوں کا خیال رکھنے کے لیے پوری توانائی صرف کروں گی،علم کے حصول میں بہت محنت کروں گی اور اسے انسان کے فائدے کے لیے استعمال کروں گی، اپنے اساتذہ کو احترام کی نظر سے دیکھوں گی، میری زندگی ظاہر وباطن میں میرے ایمان کی مصداق ہو گی، میری زندگی اللہ، اس کے رسول(ص)، اہل بیت(ع) اور مومنین کے لیے ہر طرح کی بدنامی یا برائی سے پاک ہو گی، اور اللہ میری اس بات کا گواہ ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: