بین الحرمین الشریفین کے میں "بنات الکفیل" گریجویشن پریڈ کا شاندار آغاز

کربلائے معلیٰ میں "بین الحرمین الشریفین" کا علاقہ ان ہزاروں طالبات کی پُرشکوہ مسیرہ (پریڈ) کا گواہ بنا جو عراقی جامعات کی دسویں مرکزی کانووکیشن (دفعة بنات الكفيل العاشرة) میں شریک ہیں۔


روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے دفتر متولیِ شرعی برائے امور نواں سے وابستہ شعبہ الکفیل دینی مدارس کے زیرِ اہتمام یہ تقریب "نورِ فاطمہ (سلام اللہ علیہا) سے ہم عالم کو منور کریں گے" کے سلوگن کے ساتھ منعقد کی جا رہی ہے، جس میں عراق کے 14 صوبوں سے 5000 سے زائد فارغ التحصیل طالبات حصہ لے رہی ہیں۔

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی انتظامیہ نے طالبات کی اس مسیرہ (پریڈ) کے لیے ایک خصوصی تنظیمی لا‏حہ عمل وضع کیا تھا۔ یہ پریڈ روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے 'باب القبلہ' سے شروع ہوئی اور بین الحرمین سے گزرتی ہوئی اپنی منزل کی جانب بڑھی۔ اس دوران طالبات کی نقل و حرکت کو منظم رکھنے کے لیے روضہ مبارک کی جانب سے تمام تر لاجسٹک سہولیات فراہم کی گئیں اور خصوصی رکاوٹیں لگا کر راستوں کو ترتیب دیا گیا تاکہ نظم و ضبط برقرار رہے۔

اس مرکزی کانووکیشن کے انعقاد کا بنیادی مقصد طالبات کی معنوی پشت پناہی کرنا ہے۔ روضہ مبارک کی یہ کوشش ہے کہ طالبات اپنے تعلیمی سفر کے اختتام پر حضرت عباس(ع) کی بارگاہ سے وہ روحانی توانائی حاصل کریں جو ان کی عملی زندگی میں کامیابی اور خدمتِ خلق کے جذبے کو جلا بخشے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: