الکفیل نیٹ ورک نے(945600) افراد کی نیابت میں زيارت اربعين ادا کی اور اب رسول اكرم(ص) کی زیارت کے لیے اندراج شروع کر دیا ہے

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی (عربی، انگلش، فارسی تركی، فرانسیسی اور اردو) ویب سائٹ کے "نیابت میں زیارت" والے صفحہ میں اربعین امام حسین(ع) کے موقع پر اپنی اور اپنے عزیزوں کی نیابت میں حرم کے اندر امام حسین(ع) اور حضرت عباس(ع) کی زیارت پڑھوانے کے لیے (945600) افراد نے نام لکھے کہ جن کا تعلق عراق / بحرين / سعودی عرب / يمن / قطر / كويت / سوريا / لبنان / تیونس / مصر / سويڈن / ڈنمارك / نارويج / آسٹریا / امريكہ / كینڈا / فن لینڈ / اردن / برطانیہ / كرواتيا / تشيك / أفغانستان / هندوستان / پاكستان / تركی / إيران اور بہت سے دوسرے ممالک تھا۔

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے ادارہ نے حرم کے خدام اور ہزاروں رضاکاروں کی مدد سے نام لکھنے والے تمام افراد کی طرف سے اربعین کے دن امام حسین(ع) اور حضرت عباس(ع) کی زیارت پڑھی۔ اور اب 28صفر کو رسول خدا حضرت محمد صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی وفات کے دن نجف اشرف میں حضرت علی بن ابی طالب(ع) کی زیارت مومنین کی نیابت میں پڑھنے کے لیے اندراج شروع کر دیا ہے جو مومن بھی 28صفر تک اپنا نام "نیابت میں زیارت" والے صفحہ میں درج کرے گا اس کی طرف سے 28صفر کو حضرت علی(ع) کی بارگاہ میں پرسہ پیش کیا جائے گا اور اس کی نیابت میں حضرت علی(ع) کی زیارت پڑھی جائے گی۔

جو بھی نیابت میں زیارت کے لیے نام درج کرنا چاہتا ہے وہ اس لنک کو استعمال کرے:

https://alkafeel.net/zyara/lang-ur

"نیابت میں زیارت" کا صفحہ دنیا کے ہر کونے میں رہنے والے ان محبانِ اھل بیت علیھم السلام کے لیے بنایا گیا ہے کہ جو کسی وجہ سے زیارت کے لیے نہیں آسکتے اور تجدیدِ عہد یا اپنی حاجات وغیرہ کے لیے ان کے دل میں حضرت عباس علیہ السلام کی زیارت کا شوق موجود ہے۔ پس جو بھی اپنی طرف سے اور اپنے کسی زندہ یا مرحوم عزیز کی طرف سے نیابت میں زیارت پڑھوانا چاہتا ہے وہ یہاں نام درج کر دے جس کا بھی یہاں نام درج ہو گا اس کی طرف سے حضرت عباس(ع)کے روضہ مبارک کا کوئی خادم زیارت اور دو رکعت نماز پڑھے گا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: