کربلا میں حضرت زینب(ع) کے یومِ شہادت کی یاد میں ماتمی جلوسوں کی برآمدگی کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے

ماتمی و عزائی دستوں (مواکب) کی طرف سے نواسیِ رسولؐ، شریکۃ الحسین حضرت زینب کبریٰ (سلام اللہ علیہا) کے یومِ وفات کے احیاء کے لیے کربلا میں ماتمی جلوسوں کی برآمدگی کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے کہ روضہ مبارک امام حسین (علیہ السلام) اور روضہ مبارک حضرت عباس (علیہ السلام) میں حاضر ہو کر اس المناک سانحہ کا پرسہ پیش کر رہے ہیں۔

شعبۂ شعائر و مواکب حسینی کی جانب سے عزائی جلوسوں کی آمد و رفت اور عزاداروں کے لیے مراسمِ عزاء کی ادائیگی کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے۔

عقیلہ بنی ہاشم (سلام اللہ علیہا) کے یومِ شہادت کی مناسبت سے عراق کے مختلف صوبوں سے سوگوار مواکب اور عزاداروں کی بڑی تعداد کربلائے معلیٰ پہنچ رہی ہے، کہ جہاں فضا غم و اندوہ میں ڈوبی ہوئی تھی۔
ماتمی دستے کربلا کی گلیوں اور بازاروں سے گزرتے ہوئے پہلے روضہ مبارک حضرت عباس (علیہ السلام) پہنچے جہاں انہوں نے بی بی زینب (س) کے بھائی کو تعزیت پیش کی، جس کے بعد عزادار بین الحرمین سے ہوتے ہوئے روضہ مبارک امام حسین (علیہ السلام) پہنچے اور وہاں گریہ و ماتم کیا۔

واضح رہے کہ روضہ مبارک حضرت عباس (علیہ السلام) اہل بیت (علیہم السلام) سے منسوب ایام کی یاد منانے، عزائی پروگراموں کے انعقاد اور زائرینِ کرام کو بہترین خدمات فراہم کرنے کے لیے ہمیشہ پیش پیش رہتا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: