یومِ وفاتِ جنابِ زینب(ع) کی مناسبت سے اہالیانِ کربلا کا ہاتھوں میں شمعیں لیے عزائی جلوس

اہالیانِ کربلا نے روضہ مبارک امام حسین(ع) اور روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے تعاون سے ثانیِ زہراء حضرت سیدہ زینب (ع) کے یومِ وفات کی مناسبت سے ایک پرشکوہ ’مسیرہ شمع‘ (عزائی کینڈل مارچ) کا انعقاد کیا، جس میں سوگواروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

عزاداروں کا یہ عظیم عزائی جلوس ہاتھوں میں روشن شمعیں لیے کربلا کی مختلف سڑکوں سے ہوتا ہوا روضہ مبارک امام حسین(ع) اور روضہ مبارک حضرت عباس(ع) میں پہنچا اور وہاں پرسہ پیش کرنے کے بعد مابین الحرمین سے گزرتا ہوا مقامِ ’تلِ زینبیہ‘ پر اختتام پذیر ہوا۔

اس موقع پر فضا نہایت سوگوار اور غمزدہ رہی، عزاداروں نے واقعۂ کربلا کے بعد جنابِ زینب(ع) پر ٹوٹنے والے مصائب اور ان کی عظیم قربانیوں کو یاد کیا۔ شرکاء نے ہاتھوں میں شمعیں تھام کر ’ردات کربلائیہ‘ (کربلائی نوحوں) کے ذریعے مظلومہ کو خراجِ عقیدت پیش کیا اور ان کے صبرو استقلال کا تذکرہ کیا۔

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے مختلف شعبہ جات نے اس عزائی جلوس کو منظم کرنے اور شرکاء کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے کے لیے خصوصی انتظامات کیے تھے۔ روضہ مبارک کے عملے نے سکیورٹی، تنظیم اور دیگر لاجسٹک خدمات سرانجام دیں تاکہ اس المناک رات کی یاد عقیدت و احترام اور سوگ کے ساتھ منائی جا سکے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: