شعبۂ فکری و ثقافتی امور کی جانب سے کتاب "كلام السيدة زينب(عليها السلام) من اللغة إلى التأثير" کی رونمائی

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے شعبۂ فکری و ثقافتی امور نے حضرت زینب(ع) کے یومِ وفات کے موقع پر خطباتِ سیدہ زینب(ع) کے بارے میں "كلام السيدة زينب(عليها السلام) من اللغة إلى التأثير" کے نام سے موسوم اپنی نئی کتاب کی رونمائی کی ہے۔


یہ اشاعت سلسلۂ العمید کی انیسویں کتاب ہے، کہ جسے شعبے سے وابستہ بین الاقوامی مرکز العمید برائے تحقیقات و مطالعات شائع کرتا ہے۔

مرکز میں اشاعتی امور کے ڈائریکٹر ڈاکٹر شوقی مصطفیٰ موسوی نے بتایا کہ کہ اس اشاعت میں تین اہم تحقیقی مقالات شامل کیے گئے ہیں، جن میں پہلا مقالہ سیدہ زینب (علیہا السلام) کے دو معروف خطبات میں نظریۂ افعالِ کلامیہ کا علمی جائزہ پیش کرتا ہے۔

دوسرے تحقیقی مقالے میں سیدہ زینب (علیہا السلام) کے خطبات میں (الآخر) کے موضوع پر روشنی ڈالی گئی ہے، جہاں استدلالی اور عقلی اسالیب کے ذریعے قائل کرنے کی براہین کو مرحلہ وار پیش کیا گیا ہے۔

ڈاکٹر موسوی کے مطابق تیسرا تحقیقی مقالہ انگریزی زبان میں تحریر کیا گیا ہے، جس میں سیدہ زینب (علیہا السلام) کی جانب سے یزید بن معاویہ پر لعنت کے مفہوم کا حِجاجی تداولی اسلوب میں تجزیہ کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ یہ اشاعت شعبۂ فکری و ثقافتی امور کی ان مسلسل علمی کاوشوں کا حصہ ہے، جن کا مقصد اہلِ بیت (علیہم السلام) کے فکری و علمی تراث کو زندہ رکھنا، اس کے لسانی اور معرفتی پہلوؤں کو اجاگر کرنا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: