حضرت محمد(ص) کی شہادت کے دن امام حسین(ع) اور حضرت عباس(ع) کے روضہ مبارک کے خدام کا ماتمی جلوس

روضہ مبارک حضرت امام حسین(ع) اور حضرت عباس(ع) کی طرف سے رسول خدا حضرت محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی شھادت پہ سوگ و حزن کے اظہار اور عزاداری کے قیام کے طور پر پورے کربلا اور حرموں میں سیاہ رنگ کی چادروں اور سیاہ علموں کو نصب کیا گیا اور اس مصیبتِ عظمیٰ پہ اہل بیت نبوت کو پرسہ پیش کرنے کے لیے روضہ مبارک حضرت امام حسین(ع) اور روضہ مبارک حضرت عباس(ع) میں مجالس عزاء منعقد کی گئیں۔

اسی طرح بروز جمعہ 28صفر 1437هـ (11دسمبر 2015ء) کو امام حسین(ع) اور حضرت عباس(ع) کے روضہ مبارک کے خدام و اراکین نے اس المناک سانحہ کی یاد منانے کے لئے ایک جلوس عزاء بھی برآمد کیا کہ جس میں حرم کے خدام کے علاوہ زائرین او کربلا کے مومنین کے جم غفیر نے شرکت کی۔

یہ جلوس روضہ مبارک حضرت عباس(ع) سے برآمد ہوا، جلوس کے شرکاء اس المناک سانحہ پر تعزیتی کلمات پڑھتے ہوئے مابین الحرمین سے گزر کر روضہ مبارک امام حسین(ع) میں پہنچے کہ جہاں اظہار مصیبت کے طور پر اشکبار آنکھوں اور غم زدہ آواز کے ساتھ نوحہ و ماتم کرتے ہوئے یہ جلوس اختتام پذیر ہوا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: