روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے صحن مطہر میں دعائے ندبہ کی پُرنور محفل کا انعقاد

حضرت امام حسین (علیہ السلام) اور ان کے باوفا بھائی حضرت عباس (علیہ السلام) کے زائرین کی بڑی تعداد نے آج بروز جمعہ کی صبح روضہ مبارک حضرت عباس (علیہ السلام) کے صحنِ اقدس میں تلاوتِ دعائے ندبہ کی پرنور محفل میں شرکت کی سعادت حاصل کی۔

دعائے ندبہ کی یہ روحانی تقریب انتہائی عقیدت و احترام اور ایمانی ماحول میں منعقد ہوئی، جس میں زائرینِ امام مظلوم نے مولا صاحب الزمان (عجل اللہ فرجہ الشریف) کی بارگاہ میں استغاثہ پیش کیا اور ان کے ظہورِ عاجل کے لیے دعا کی۔

روضہ مبارک حضرت عباس(علیہ السلام) کی انتظامیہ زائرین کے لیے عبادتی امور کی ادائیگی کو سہل بنانے کے لیے خصوصی اہتمام کرتی ہے۔ اس سلسلے میں متعلقہ شعبوں کی جانب سے صحنِ مطہر میں دعاؤں کی کتب کی فراہمی، مخصوص جگہوں کی ترتیب اور زائرین کے لیے دیگر ضروری سہولیات و خدمات کا بھرپور انتظام کیا گیا تھا تاکہ وہ پُرسکون اور روحانی ماحول میں اپنی عبادات انجام دے سکیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: