دارِ علوم نہج البلاغہ کا مستقبل کی سرگرمیوں پر تبادلہ خیال کے لیے اہم اجلاس

روضہ مبارک حضرت عباس (علیہ السلام) سے وابستہ دارِ علوم نہج البلاغہ نے سال 2026ء کے لیے طے کیے جانے والے علمی و ثقافتی منصوبوں اور آئندہ کی سرگرمیوں پر تبادلۂ خیال کے لیے اجلاس منعقد کیا۔

دارِ علوم کے سربراہ ڈاکٹر لواء العطیہ نے اجلاس کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا: "دارِ علوم نے سال 2026ء کے حوالے سے اپنے خصوصی منصوبوں اور سرگرمیوں پر بحث کے لیے پہلا باقاعدہ اجلاس منعقد کیا ہے۔ اس کا مقصد کام کرنے کے طریقہ کار کو مزید بہتر بنانا اور ایسے علمی و ثقافتی پروگراموں کی بنیاد رکھنا ہے جو روضہ مبارک حضرت عباس (علیہ السلام) کے اعلیٰ اہداف اور مشن کے ساتھ مکمل ہم آہنگ ہوں۔

انہوں نے مزید گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ: اجلاس میں سال 2025ء کے دوران دارِ علوم کی جانب سے مکمل کیے گئے منصوبوں اور کارکردگی کا جائزہ بھی لیا گیا۔ اس کے علاوہ روضہ مبارک کی انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ ہدایات اور سفارشات پر عمل درآمد سمیت نئے سال کے لائحہ عمل پر مشاورت کی گئی، جبکہ ادارے کے عملے کی جانب سے دی گئی تجاویز اور آراء کو بھی اس اجلاس کا حصہ بنایا گیا۔

واضح رہے کہ دارِ علوم نہج البلاغہ ایک تخصصی علمی مرکز ہے جو مختلف تحقیقی، ثقافتی اور تعلیمی پروگراموں کے ذریعے امیر المومنین حضرت علی ابن ابی طالب (علیہ السلام) کی فکر اور تعلیمات کی ترویج کے لیے کوشاں ہے، تاکہ انسانی شعور اور معرفت کے فروغ میں اپنا فعال کردار ادا کر سکے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: