روضہ مبارک حضرت عباس(ع) میں امام موسیٰ کاظم(ع) کی یاد میں مجالسِ عزاء کا سلسلہ جاری

روضہ مبارک حضرت عباس (علیہ السلام) کے صحنِ مطہر میں امام موسیٰ کاظم (علیہ السلام) کے یومِ شہادت کی مناسبت سے مجالسِ عزاء کا انعقاد کیا جا رہا ہے، جس میں زائرین اور عقیدت مندوں کی بڑی تعداد شرکت کر رہی ہے۔

یہ مجالس روضہ مبارک کے شعبہ خطابت برائے تبلیغِ حسینی کے زیرِ اہتمام منعقد کی جا رہی ہیں کہ جن کا سلسلہ تین روز تک روزانہ صبح اور شام کے اوقات میں جاری رہے گا۔

پہلے دن کی شام کی مجلس سے معروف عالمِ دین شیخ جاسم حاتمی نے خطاب کیا۔ انہوں نے امام موسیٰ بن جعفر (علیہما السلام) کی سیرتِ طیبہ، آپ کے بے پایاں علم اور فضائل پر روشنی ڈالی۔ شیخ حاتمی نے ان کٹھن حالات کا بھی تذکرہ کیا جو امام (ع) نے دینِ حق کی سربلندی اور شریعتِ محمدی کی حفاظت کے لیے ظالم حکمرانوں کے زندانوں میں گزارے۔

واضح رہے کہ روضہ مبارک حضرت عباس (علیہ السلام) ہمیشہ سے اہل بیتِ اطہار (علیہم السلام) کے ایامِ شہادت اور دیگر مناسبات کو عقیدت و احترام سے منانے کا اہتمام کرتا آیا ہے۔ ان پروگراموں کا بنیادی مقصد:آئمہ اطہار (علیہم السلام) کی سیرتِ مطہرہ کو عام کرنا۔ زائرین کے دلوں میں ان کی پیروی کا جذبہ بیدار کرنا۔اور ان کے پاکیزہ علوم کی ترویج و اشاعت کرنا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: