25 رجب المرجب کی پرملال شب کی مناسبت سے مومنین کی ایک کثیر تعداد شہرِ کاظمین میں داخل ہوئی، جہاں زائرین کی خدمت کے لیے راستوں میں جابجا عزائی و خدماتی مواکب (سبیلوں اور لنگر خانوں) کا وسیع جال بچھا ہوا ہے، جو زائرین کو ہر ممکنہ سہولیات فراہم کر رہے ہیں۔
اس موقع پر روضہ مبارک حضرت عباس (علیہ السلام) کی جانب سے روضہ مبارک کے قریب دو مختلف مقامات پر خدماتی مواکب لگائے گئے ہیں۔ اس مواکب کے ذریعے زائرینِ امام کاظم(ع) میں وسیع پیمانے پر تین اوقات میں کھانا اور دیگر ہلکی غذائيں و مشروبات کی تقسیم دن رات جاری ہے۔
علاوہ ازیں، روضہ مبارک حضرت عباس (علیہ السلام) مقامی انتظامیہ کے ساتھ مل کر خدماتی امور، زائرین کی آمد و رفت کی روانی کو برقرار رکھنے، طبی امداد کی فراہمی، قرآنی خدمات اور زائرین کے شرعی و فقہی سوالات کے جوابات دینے میں بھی بھرپور تعاون پیش کر رہا ہے۔





