روضہ مبارک حضرت عباس (ع) میں امام موسیٰ کاظم (ع) کی یاد میں مجالسِ عزاء کا سلسلہ جاری

روضہ مبارک حضرت عباس (علیہ السلام) میں امام موسیٰ بن جعفر الکاظم (علیہما السلام) کے یومِ شہادت کی مناسبت سے مجالسِ عزا کا سلسلہ پوری عقیدت و احترام کے ساتھ جاری ہے۔ یہ مجالس روضہ مبارک کے صحنِ مطہر میں منعقد کی جا رہی ہیں۔

ان مجالس کا انعقاد روضہ مبارک کے شعبہ خطابت برائے تبلیغِ حسینی نے کیا ہے کہ جو امامِ ہفتم (ع) کی شہادت کے غم میں تین روز تک صبح اور شام کے اوقات میں جاری رہیں گی۔

مجلسِ عزاء سے خطاب کرتے ہوئے خطیبِ منبر شیخ جاسم حاتمی نے امام موسیٰ کاظم (علیہ السلام) کی سیرتِ طیبہ اور آپ (ع) کے علوم و فضائل پر روشنی ڈالنے کے ساتھ ساتھ ان کٹھن حالات اور مصائب کا تذکرہ بھی کیا جو آپ (ع) نے دینِ مبین کے دفاع اور شریعتِ اسلامیہ کی حفاظت کی خاطر ظالم وقت کے زندانوں میں برداشت کیے۔

واضح رہے کہ روضہ مبارک حضرت عباس (علیہ السلام) آئمہ اہل بیت (علیہم السلام) کی سیرتِ مطہرہ اور ان کے بلند پایہ اصولوں و علوم کی ترویج کی خاطر تمام مناسباتِ اہل بیت (ع) کے احیاء کا خصوصی اہتمام کرتا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: