شعبۂ فکر و ثقافت کی جانب سے سیرتِ امام موسیٰ کاظم (ع) پر علمی و فکری نشست کا انعقاد

روضہ مبارک حضرت عباس (علیہ السلام) کے شعبہ فکری و ثقافتی امور کی جانب سے امام موسیٰ کاظم (علیہ السلام) کے یومِ شہادت کی مناسبت سے ایک خصوصی ثقافتی و فکری لکچر کا اہتمام کیا گیا کہ جس کا مقصد امام عالی مقام کی سیرتِ طیبہ اور ان کی تعلیمات کا احیاء ہے۔

اس حوالے سے مذکورہ بالا شعبہ سے وابستہ سید الماء تعلیمی و ثقافتی کمپلیکس کے ڈائریکٹر سید مہند براک نے بتایا کہ: اس فکری نشست سے سید حسنین غرابی نے خطاب کیا۔ انہوں نے امام موسیٰ کاظم (علیہ السلام) کی حیاتِ مبارکہ کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالتے ہوئے آپ (ع) کی رسالتی شخصیت، فکری بصیرت اور انسانی ہمدردی پر مبنی ان مواقف کا تذکرہ کیا جو صبر و آگاہی کا اعلیٰ ترین نمونہ ہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ: اس پروگرام میں ایک کوئز مقابلے کا بھی انعقاد کیا گیا تھا، جس میں حاضرین سے امام موسیٰ کاظم (علیہ السلام) کی زندگی کے متعلق علمی سوالات پوچھے گئے۔ شرکاء کی ایک بڑی تعداد نے اس علمی مقابلے میں بھرپور دلچسپی کا اظہار کیا۔

واضح رہے کہ روضہ مبارک حضرت عباس (علیہ السلام) کا شعبۂ فکری و ثقافتی امور ان لکچرز کے ذریعے آئمہ اہل بیت (علیہم السلام) سے منسوب ایام کے احیاء اور معاشرے میں مذہبی و ثقافتی شعور کی بیداری کے لیے مستقل بنیادوں پر کوشاں رہتا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: