ماہِ رجب کی آخری شبِ جمعہ کے احیاء کے لیے زائرین کی بڑی تعداد کی روضہ مبارک حضرت عباس(ع) میں حاضری

رجب المرجب کی آخری شبِ جمعہ کے موقع پر عراق کے مختلف علاقوں اور بیرونِ ملک سے آئے ہوئے زائرین کی بہت بڑی تعداد کربلاء مقدسہ میں حضرت ابوالفضل العباس (علیہ السلام) کے روضہ مبارک میں حاضر ہو کر عبادات و مناجات کے ساتھ اس بابرکت رات کے احیاء میں مشغول ہے اور چونکہ یہ امام موسیٰ کاظم (علیہ السلام) کا یوم شہادت بھی ہے لہذا زائرین اس المناک سانحہ پہ حضرت عباس (علیہ السلام) اور امام حسین (علیہ السلام) کی بارگاہ میں پرسہ بھی پیش کر رہے ہیں۔

زائرین کے اس کثیر رش اور ضروریات کے پیشِ نظر، روضہ مبارک حضرت عباس (علیہ السلام) کے تمام شعبہ جات ایک جامع اور مربوط پلان کے مطابق زائرین کی خدمت کر رہے ہیں۔ انتظامیہ کی جانب سے زائرین کی آمد و رفت، قیام اور دیگر سہولیات کے لیے بہترین انتظامات کیے گئے ہیں تاکہ وہ پرامن اور روحانی ماحول میں مراسمِ زیارت ادا کر سکیں۔

واضح رہے کہ ماہِ رجب کی آخری شبِ جمعہ کو کربلائے معلیٰ میں زائرین کا غیر معمولی اژدہام دیکھنے میں آتا ہے، جہاں ہر آنکھ اشکبار اور ہر دل اہل بیت (ع) کی محبت سے سرشار نظر آتا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: