بروز بدھ 4ربيع الأوّل 1437هـ (16دسبمر 2015ء) کو نجف اشرف میں موجود سپریم دینی قیادت آیت اللہ العظمی سید علی حسینی سیستانی دام ظلہ الوارف کی طرف سے بھیجے گئے وفد نے صوبہ انبار کے شہر نخيب میں قائم مہاجرین کے ایک کیمپ کا دورہ کیا اور جنگ زدہ علاقوں سے آنے والے مہاجرین کی احوال پرسی کی اور ان میں ضروریات زندگی سے متعلق بہت سا سامان تقیسیم کیا۔
امدادی سامان میں اشیاء خرد ونوش کے علاوہ زیادہ تر چیزيں موسم سرما کی شدید سردی سے بچنے کے لیے تھی کہ جن میں گرم کپڑے، سویٹر، کمبل اور مٹی کے تیل سے چلنے والے ہیٹر اور چولہے شامل تھے۔
نخیب کی مقامی حکومت اور مہاجرین نے سپریم دینی قیادت کی طرف سے وقتا فوقتا مہاجرین کے لیے بھیجی جانے والی امداد پہ دینی قیادت کا شکریہ ادا کیا اور اسی طرح نخیب میں عباس عسکری یونٹ کے کردار کو بھی سراہا کہ جس نے اب تک اس شہر کو داعش سے محفوظ بنایا ہوا ہے.