کربلا کے روضات مقدسہ میں آیت اللہ سید ہادی سیستانی کی پروقار تشییعِ جنازہ

روضہ مبارک امام حسین(ع) اور روضہ مبارک حضرت عباس(ع) میں اعلیٰ دینی قیادت حضرت آیت اللہ العظمیٰ سید علی حسینی سیستانی (دام ظلہ الوارف) کے برادرِ گرامی، آیت اللہ سید ہادی سیستانی (رحمہ اللہ) کے جسدِ خاکی کے مراسمِ تشییع ادا کیے گئے۔

مراسمِ تشییع نواسہ رسول (ص) حضرت امام حسین (ع) اور ان کے برادرِ باوفا حضرت ابوالفضل العباس (ع) کے جوارِ رحمت میں ادا ہوئے، جہاں دونوں مقدس روضوں کے اعلیٰ عہدیداروں، حوزہ علمیہ کے نامور اساتذہ و طلباء اور مومنین کی ایک کثیر تعداد نے شرکت کی۔ سوگواران نے اشکبار آنکھوں کے ساتھ مرحوم کی علمی و دینی خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: